کے ایم سی کے ہزاروں ملازمین اپنے بڑے اسپتالوں کی موجودگی کے باوجود علاج معالجے کی سہولت سے محروم

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) ملک کی سب سے بڑی بلدیہ کے ایم سی کے ملازمین حکومت کی بنیادی زمہ داری مفت علاج معالجے کی سہولت سے اپنی بڑی اسپتالوں کی موجودگی کے باوجود علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جان بچانے کے لیے باہر سے علاج کروانے پر علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی بھی صرف میڈیکل،فنانس اور اعلی افسران اور انکے عملے کو کی جاتی ہے کیونکہ ادائیگی کا نظام اتنا پچیدہ ہونے کے باعث عام ملازم کے جوتے گھس جاتے ہیں لیکن اسے علاج معالجے پر اٹھنے والی رقم کی ادائیگی نہیں ہوتی۔

سجن یونین سی بی سے کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے اس سلسلے میں میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ عظمی کراچی کے ملازمین کو پینل پر اسپتالیں لیکر ملازمین کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کریں اور اوپی ڈی کا سلسلہ تمام کے ایم سی اسپتالوں میں ایمپلائز کلینکس قائم کرکے وہاں اوپی ڈی کی سہولت سی بی اے ایگریمنٹ کے تحت فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :