ایم ڈی واسا غفران احمد کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے واہگہ ٹائون کا دورہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے واہگہ ٹائون کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا نے لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے پروپوزڈ سائٹس کا معائنہ کیا،ڈائریکٹر واہگہ ٹائون مدثر جاوید نے ایم ڈی واسا کو مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات فوری طور پر اور کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق عوام کو مکمل آگہی فراہم کی جائے تاکہ وہ ان منصوبوں سے جڑے فوائد سے بخوبی آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کے ترقیاتی ویژن اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے واسا لاہور متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :