شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:56

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) شاہ ہمدان اسلامک کمپلیکس، سگھر شریف تلہ گنگ میں بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کل ( اتوار) دن 12 بجے منعقد ہوگی۔ بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین سید مقصود احمد ہمدانی کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما اور تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ کے قائدین و کارکنان شریک ہوں گے۔ تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ کیناظم امتیاز احمد طاہرنے کہا ہے کہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد میں تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ انتظام و انصرام میں شریک ہے۔ اس وقت عقیدہ ختم نبوت کے بارے میںعوام کو قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیم دینے کی ازحد ضرورت ہے۔ ایک سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اصل اور روح ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام کے خطاب سے ہر قسم کے ابہام کا خاتمہ ہو گا۔