راولپنڈی ،لڑکوں اورلڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:26

راولپنڈی ،لڑکوں اورلڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) تھانہ روات پولیس نے لڑکوں اور لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان گرفتار کر لئے متاثرہ لڑکے نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ دوست کے ہمراہ اپنی دوست سے ملنے گیا تھا جٹھہ ہتھیال گاؤں کے قریب 6 سے 7 مسلح افراد نے انہیں پکڑ لیا اور زبردستی اغوا کرکے ویران جگہ پر لے گئے جہاں پر ملزمان نے انہیں ننگا کر کے وڈیو اور تصاویر بنائیں جبکہ ان کے موبائل فون، 36 ہزار روپے نقدی اور گاڑی بھی چھین لی اور رات کے اندھیرے میں کسی ویران جگہ پر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان برہنہ وڈیو بناکر مسلسل ہمیں بلیک میل کرتے رہے اور بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے رہے جس پر پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک لڑکی اور دو لڑکوں کو زبردستی ننگا کرکے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ملزمان قابل اعتراض وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے متاثرین کو بلیک میل کرتے رہے نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم 302 کے مقدمے میں پہلے سے نامزد ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں۔