پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی

صائم ایوب کی کرکٹ میں واپسی پر نصف سنچری ، ابرار احمد کی 4 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 اپریل 2025 18:42

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 اور کپتان سعود شکیل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز 41 رنز بناسکے۔

کوشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، الزاری جوزف اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی بشمول کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر-کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق پر مشتمل ہے۔ پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں۔