پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام غزہ میںمسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ریلی

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) پاکستان سنی تحریک و تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پیر مکی بازار میں غزہ میںمسلمانوں کے قتل عام و نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نواز قادری، محمد رشید رضوی ، ملک محسن قادری، محمد وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اورفلطینیوں کی نسل کشی ہے،خیموں میں رہنے والے مظلوم جو انسانی امداد اور خوراک کیلئے پریشان حال تھے ان پر بمباری اسرائیل کی بزدلانہ حملے ہیں،اسلامی ممالک بے حسی اور خاموشی کو ٹوڑ کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم ومسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا،او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرئے،اٴْمت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر قاری ہارون چشتی، محمد عباس مھاراشرفی، رانا بدر قادری پہلوان، قاری رمضان، علامہ عبد الغفار قادری سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔