سفارتخانہ پاکستان، ہنگری، یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

آصف حسین میمن نے تعلقات کو کثیر جہتی میں تبدیل کرنے کیلئے پاکستان ہنگری کی قیادت کے مشترکہ عزم کو اجاگر

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:36

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان سفارتخانہ ہنگری میں سفیر پاکستان آصف حسین میمن کی سربراہی میں یوم پاکستان 23مارچ کے سلسلہ میں ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے مقامی ہوٹل میں قومی دن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ہنگری کی حکومت، سفارتی کور، نجی شعبے، مقامی اور کشمیری پاکستانی تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ یومِ پاکستان کی تقریب میں ہنگری کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر ایچ ای استوان جاکب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر آصف حسین میمن نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلقات کو کثیر جہتی میں تبدیل کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

ایچ ای اسٹیون جیکب نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے قیام کے 60 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ہنگری میں پاکستانی طلبا کے کردار اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں ایم او ایل کے تعاون کا ذکر کیا۔مہمانوں کی تواضع خصوصی طور پر تیار کی گئی پاکستانی روایتی ڈشوں اور سوئیٹ سے کی گئی جسے سب مہمانوں نے بہت پسند کیا۔