
پاکستان سپرلیگ 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
ہفتہ 12 اپریل 2025 22:36

(جاری ہے)
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 42 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے دھواں دار آغاز فراہم کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 41 اور رائلی روسو نے 21 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلیں۔ آخر میں کوشل مینڈس نے 14 گیندوں پر 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 216 تک پہنچا دیا۔ زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 15.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زلمی کی جانب سے ابتدائی بیٹر صائم ایوب نے بہترین نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کا شکار بنے۔ حسین طلعت نے 35 اور مچل اووین نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ محمد حارث 13، صفیان مقیم ایک جبکہ ٹام کولہر کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی شکست کا بڑا سبب بیٹنگ لائن کی ناکامی اور مسلسل وکٹوں کا گرنا رہا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
-
آخری اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات
-
پی ایس ایل کا 19 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بنگلہ دیش کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.