wبی این پی قیادت کی چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقات

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارٹی قیادت نے چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ سے ان کی رہائش گاہ پر قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سینئر رہنما میر مقبول لہڑی، ایچ ڈی پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات یونس چنگیزی، مرکزی رہنما عبدالعلی ہزارہ، محمد زمان دہقانزادہ، اسماعیل چنگیزی، ضلعی صدر ڈاکٹر سخی بھی موجودتھے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ اور عبدالخالق ہزارہ نے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بلوچستان کی مخدوش صورتحال بلوچ سیاسی رہنماں و کارکنان کی گرفتاریوں اور مستونگ میں جاری قومی دھرنا کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس لک پاس کے مقام پر بروز سوموار 14 اپریل دن 11 بجے منعقد کیا جائے گااس سلسلے میں بی این پی رہنماں نے چیئرمین ایچ ڈی پی اور ایچ ڈی پی قیادت کو شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ دیا گیا۔