Live Updates

کراچی کے خالی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے باولرز کی خوب دھلائی

رضوان کی دھواں دار سینچری کی بدولت ملتان سلطانز تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 اپریل 2025 21:38

کراچی کے خالی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے باولرز کی خوب دھلائی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2025ء ) کراچی کے خالی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے باولرز کی خوب دھلائی، رضوان کی دھواں دار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز تگڑا ہدف دینے میں کامیاب۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، شے ہوپ صرف 8 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے جب کہ عثمان خان بھی 19 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ 
کپتان محمد رضوان105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے، مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کامران غلام 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

 

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی شامل ہیں۔ 
ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید پر مشتمل ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات