پاکستان ریلویز کا ڈیرہ غازی خان ، ملتان کے درمیان 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان- ملتان- ڈیرہ غازی خان کے درمیان(227Dn/228Up)کے نام سے 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5بجکر30 منٹ پر روانہ ہو کر شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح9بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی جبکہ228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر2بجکر 50 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔ یاد رہے کہ یہ ٹرین4 ا کانومی کلاس کوچز اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔