سالار خان عبدالغفار خان کی وفات سے ہونیوالی خلا مدتوں تک پر نہیں ہو سکتا، مولانا عبدالقادر لونی

ٹ*سالار خان عبدالغفار خان کے عظیم جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں & استقلال و استقامت کا روشن باب تھا سیاست و ختم نبوت کے مرد میدان آخری سانس تک مصروف کار رہے

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:35

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ جنرل سکرٹری مولانااللہ وسایاقاری اکمل صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی شیخ الحدیث مولانا محمد طیب ڈاکٹر امداللہ علوی جنرل سکرٹری پیروحیداللہ ہالجوی مولاناعبدالوہاب ڈھیرمرکزی سیکرٹری مولانا قاری محمد اکمل صوبائی جنرل سیکرٹری مولنا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولنا عبدالروف صوبائی محتسب مولانا نیازمحمد نائب امیر مفتی رحمت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی صوبائی سرپرست مولنانعمت اللہ صوبائی سرپرست مولنا خدائے نظر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی عبدالطیف مجاہدمرکزی صدر لبیب خوستی مرکزی جنرل سیکرٹری صوبائی صدر عبدالرحیم صبا جنرل سیکرٹری عبدالطیف مفتی عزیزاللہ ذاکری ضلعی صدر حافظ امین اللہ ودیگر نے سالار خان عبدالغفار خان کی وفات کے موقع پر تعزیتی پیغامات میں اظہار افسوس کرتے ہوئے اور سالار خان عبدالغفار خان کیسیاسی وجہادی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سالار خان عبدالغفار خان سیاسی وسماجی خدمات کا ایک سنہرا باب تھا۔

(جاری ہے)

نظریاتی سیاست میں اپنے اسلاف و اکابر کانمونہ تھا خودداری ،جذبہ حریت، اور دین اسلام اور تہذیب اور مذہب کا دفاع ان کی رگ رگ میں بسی ہوئی تھی دینی محاذ پر صعوبتیں اور تکلیفیں برداشت کی ملک کی سیاسی میدان میں مرحوم نے لادینیت کے خلاف قابل تقلید روایات کی میراث چھوڑی ہے آخری سانس تک ملک میں نفاذ اسلام کیلیے جدوجہد کی۔ ساری زندگی باطل قوتوں کو للکارا اور حق کی آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مختلف میدانوں اور محاذوں پر خدمات سرانجام دیاگیاعزیمت.ثابت قدمی واستقامت اورحق کے لیے سب کچھ قربان کرنے میں اکابر اور مزاج اسلاف کی ایک جیتی جاگتی یادگار تھے نظریاتی مشن پر آخر دم تک پورے استقلال اور وقار کے ساتھ کاربند رہا آپ کی مجاہدانہ خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ حالات کی موافقت اور مصلحت کا شکار ہوئے اورنہ کبھی ظلم اور جبر پر خاموشی اختیارکی انہوں نے کہا کہ سالار خان عبدالغفار خان نے جماعت میں انصارالاسلام کا شعبہ ایک منظم انداز سے فعال کر رکھاتھا دین اسلام کا دفاع، اس کی اشاعت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا، امن کا ماحول قائم کرنا ان کی زندگی کا مشن رہا اور اس مشن پر آخر دم تک پورے استقلال اور وقار کے ساتھ کاربند رہا۔