ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت (آج) ہو گی

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) ڈانس پارٹی میں شامل مرد وخواتین کی گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج( پیر) کے روزہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا ء باجوہ شہری وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے ڈی پی او قصور سہیل سکھیرا کو طلب کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق قصور میں ڈانس پارٹی میں شامل مرد وخواتین کی گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی گئی، گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کر کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ،سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے میں ڈی پی او قصور بھی ذمہ دار ہے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی پی او قصورسمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔