سی ای او سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت کمپنی کی کارروائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

سرگوھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے کہا کہ ستھراء پنجاب پر معمور نجی کمپنیوں کے پاس درکار مشینری اور افرادی قوت پوری ہونی چاہیے۔ گاڑیوں پر ٹریکرز نصب ہو، لینڈ فلتھ سائٹس پر کنڈا جات اورکیمرے لگے ہوں نیز جو کمپنی طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرے اسے پلنٹی ڈالی جائے تاکہ ستھرا پنجاب کے اصل اہداف کو حاصل کیاجا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپنی کی کاکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے افسران نے شرکت کی ۔ رانا شاہد عمران نے کہا کہ ورکرز کی فیلڈ میں حاضری،اوقات کار کی پابندی ، گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے ساتھ میکینیکل سویپنگ ، سڑکوں کی دھلائی، محلہ جات، کمرشل و دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی شہری و دیہی علاقوں میں صفائی اپ ٹو مارک ہونی چاہیے۔ اجلاس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران نے نجی کمپنیوں کو انڈیکیٹرز مکمل نہ کرنے پر پلنٹی ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :