شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،ڈی پی او سیالکوٹ

اتوار 13 اپریل 2025 14:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے جوان بارش کے باوجود شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے میدان عمل میں ہیں،شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :