ایس او ایس ویلیج کے بچوں کا تھانہ ممتاز آباد کا دورہ

اتوار 13 اپریل 2025 15:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ایس او ایس چلڈرن ویلیج ملتان کے بچوں نے تھانہ ممتاز آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر سٹاف نے بچوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بچوں کی سالگرہ بھی تھانے میں منائی گئی جس میں ایس ایچ او اظہر عباس گل نے کیک کاٹا اور انہیں تحائف دیے۔

(جاری ہے)

بچوں کو تھانے کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا اور مختلف پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔تھانے کا ماحول دیکھ کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانے کے دوستانہ ماحول نے بچوں کو اعتماد دیا کہ پولیس عوام کی محافظ اور خیرخواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :