نوتھیہ پھاٹک میں فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اتوار 13 اپریل 2025 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) پشاور کے علاقے نوتھیہ پھاٹک میں فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور غیور مشتاق خان کے مطابق عمران آرکیڈ نوتھیہ پھاٹک کی تیسری منزل میں نیاز نامی شخص کے فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے آگ پر 40 منٹ میں مکمل طور پر قابو پالیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے مزید فلیٹس اور دکانوں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :