کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کوسیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آبادریلوے اسٹیشن روک لیا گیا

اتوار 13 اپریل 2025 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کوسیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آبادریلوے اسٹیشن روک لیا گیا شدید گرمی میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق اتوار کو کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل ساڑھے 12بجے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی ٹرین کو سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا بولان میل میں 150سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔