راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات

اتوار 13 اپریل 2025 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کے 450 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کے گرجا گھروں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود اہلکاروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :