ڈی پی او مانسہرہ کا سرکل پارس کے علاقے باڑی میں قائم تھانہ ناران کے کیمپ کا دورہ

اتوار 13 اپریل 2025 17:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سرکل پارس کے علاقے باڑی میں قائم تھانہ ناران کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی اور پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اتوار کو مانسہرہ پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے ناران جلکھڈ روڈ پر برف ہٹانے کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

عملہ سرمائی گلیشیئر کے مقام پر برف صاف کر کے روڈ کو بحال کرنے میں مصروف ہے، جسے ڈی پی او نے سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ناران کو معروف سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ڈی پی او مانسہرہ نے روڈ کھولنے میں مصروف عملے کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوامی سہولت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :