Live Updates

کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ

اتوار 13 اپریل 2025 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور (آج)پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالا جائیں گے، جہاں ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات