ِاوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوںکو بے آبرو،7خواتین اور4نوجوانوں کو اغواء کر لیا

اتوار 13 اپریل 2025 19:45

ؔجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوںکو بے آبرو،7خواتین اور4نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ چباں پر (ک)،مرید والہ کے علاقہ 465گ ب کے (ک) کولال حسین وغیرہ نے بے آبرو کر دیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ لقمان آباد کی صائمہ بی بی کی بیٹی(م)، منصور آباد کے علاقہ3ج ب کے نازک حسین کی ملازمہ (ش)،مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ کے اکرم کی بیٹی(م)، کوہ نور سٹی کے فیصل کی بیٹی(م)،محلہ رسول پارک کے الطاف حسین کی اہلیہ(ظ)، چک جھمرہ کے علاقہ 240ر ب کے صفدر کی اہلیہ(ر) کو ملزمان ناظم وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کی رضیہ بی بی کی بیٹی (ع)، تاندلیانوالہ کے علاقہ 409گ ب کے وقار کا بیٹا محمد علی، ریلبازار کے علاقہ کچہری روڈ سے عرفان کے بھائی علی حسن، چک جھمرہ کے عبدالرئوف کا بھائی جاوید، غلام محمد آباد کے عمران کے بھائی، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر ب کی ربیعہ نثارکا والد غلام مصطفی گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہی