ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کی جانب سے خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

اتوار 13 اپریل 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کائنات اظہر نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں علاقہ مکین خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران ایس پی کینٹ نے خواتین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔شرکاء خواتین نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :