صوبے بھر میں جاری تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے ،سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور

اتوار 13 اپریل 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور کلیم اللہ خان نے کہاہے کہ صوبے بھر میں جاری تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے ، مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف طریقے سے تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چمن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور رہائشی عمارت کے دورہ کے موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع چمن میں جاری منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی معیار کی کمی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، منصوبے میں ترقیاتی کام کو مزیدتیز کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :