صوبائی وزیر بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل سنے اور داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

اتوار 13 اپریل 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے، شہریوں نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کی قیادت اور عوام دوست پالیسیوں سے پنجاب ترقی کی ڈگر پر چل نکلا ہے۔

متعلقہ عنوان :