Live Updates

پاکستان سپر لیگ 10 میں (کل) واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا

پیر 14 اپریل 2025 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(منگل کو) واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزا شامل ہیں۔ کراچی کنگز کو مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز ڈیو ڈ وارنر لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم میں جیمز وینس،ٹم سیفرٹ ،بین میک ڈرموٹ ،حسن علی،ایڈم ملن اورزہد محمود جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات