بھارتی اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی

پیر 14 اپریل 2025 11:24

بھارتی اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) بالی و ڈ سٹارسلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، تقریباً ایک سال بعد یہ دھمکی سلمان خان کی ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کی رہائش کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے تقریباً ایک سال بعد دی گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس بار سلمان خان کی دھمکی ورلی میں ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجے گئے ایک پیغام کے ذریعے دی گئی ہے، جس میں اداکار کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کے ارادوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد ورلی پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام فی الحال خطرے کے ماخذ اور صداقت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کو گزشتہ چند سالوں میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے براہ راست اور بالواسطہ متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ گینگ مبینہ طور پر سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر نشانہ بنا رہا ہے، کیونکہ یہ جانور بشنوئی برادری کے لیے مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے دھمکیوں ماضی میں کئی بار سلمان خان کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔59 سالہ سلمان خان نے بتایا کہ دھمکیوں کے بعد اب وہ صرف اپنے گھر اور فلم کے سیٹ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔