
جے یو آئی (ف) نے مائنز اینڈمنرل بل مسترد کر دیا، سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروا دی
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کر لیا، پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، ترجمان اسلم غوری
فیصل علوی
پیر 14 اپریل 2025
13:10

(جاری ہے)
پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبائی خودمختاری اور عوامی مفادات کے برخلاف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بل کی حمایت کرنے پر سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے اراکین سے فوری طور پر وضاحت طلب کی ہے۔اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا تھا۔ اے این پی خیبرپختونخوا ہ کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ منرلز اینڈ مائنز کا ایکٹ پہلے سے موجود تھا۔ نئے ایکٹ کی ضرورت ہی نہیں تھی یہ بل 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہر صوبے کا اپنے قدرتی وسائل پر حق ہوگا۔خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں میں اختلافات سامنے آئے تھے۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پارٹی کے وٹس اپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔اس کے بعدپی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی تھی جب کہ بل پر بریفنگ کیلئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ترمیمی بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد کر دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.