ڈاکٹر فرید الدین قادری کے52ویں عرس کی تقریب منگل کو ہو گی

پیر 14 اپریل 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ڈاکٹر طاہرالقادری کے والد ڈاکٹر فرید الدین قادری کے52ویں سالانہ عرس کی تقریب کل (منگل کو ) دربار عالیہ جھنگ میں ہو گی۔ترجمان ادارہ منہاج القرآن کےمطابق تقریب سے فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ علامہ حافظ عبدالقدیر قادری ،نائب ناظم اعلی منہاج القرآن جواد حامد، معروف نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اورصفدر علی محسن سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنمائوں وکارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔