سعودی عرب تیسرا سب سے خوش عرب ملک قرار

پیر 14 اپریل 2025 17:04

سعودی عرب تیسرا سب سے خوش عرب ملک قرار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) عالمی خوشی کے انڈیکس نے سعودی عرب کو عرب دنیا میں خوش ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر قرار دیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق خوشی کا عالمی انڈیکس گیلوب نامی بین الاقوامی ادارے کے سروے پر مبنی ہوتا ہے۔عالمی ادارے نےعرب ممالک میں متحدہ عرب امارات کو خوشی کے اشاریہ میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کویت دوسرے نمبر پر، سعودی عرب تیسرے نمبر پر، عمان چوتھے اور بحرین پانچویں نمبر پر ہیں۔انڈیکس میں سعودی عرب نے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی نمایاں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔دوسری طرف عالمی سطح پر فن لینڈ نے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔جبکہ ڈنمارک، سویڈن اور ناروے نے اپنی اعلیٰ درجہ بندی برقرار رکھی تاہم ان میں خوشی کی سطح میں معمولی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ادھر لبنان، سیرا لیون اور افغانستان فہرست کے آخر میں شامل رہے جبکہ یمن، ملاوی، زمبابوے اور بوٹسوانا بھی نچلی سطح پر آئے ہیں۔