
ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے" Malaysia Pakistan Community Council " پاکستان پریس کلب ملائشیا ، اور PFUJ (ملائشیا) کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی
محمد وقار خان
پیر 14 اپریل 2025
14:21

(جاری ہے)
PFUJ ملائشیا اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے ممبران نے مائی پاک کمیونٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے گذشتہ شب ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ان پانچوں ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی ۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی سے زیادہ ملائشین کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ بعد ازاں ملائشیا اور پاکستان کے قومی ترانے چلائے گئے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سٹیج سیکرٹری کاظم علی شاہ نے حاضرین کو 5 پاکستانیوں کی بہادری کا پورا قصہ سناتے ہوئے اپنے جوش خطابت سے حاضرین کو گرماے رکھا ۔ بعد ازاں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوے "Malaysia Pakistan Community Council " کے صدر داتو امین صدیق ، اور معروف بزنس مین اسلم بھائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ملائشیا میں پاکستانیوں کا امیج کچھ دھندلا تھا ، ان ہیروز کے بے لوث اور نڈر کارنامے کی وجہ مقامی لوگ ، ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے حقیقی کردار کو بہتر طریقے سے دیکھ سکے ہیں ۔ اور دنیا کو یہ پیغام ملا ہے ، کہ جہاں مخلوق خدا مشکل میں ہو وہاں ایک پاکستانی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کی مدد کرتا ہے ۔ ہم پوری کمیونٹی کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانیت کی اس خدمت پہ آپکو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پانچوں بہادر پاکستانیوں نے میڈیا ٹاک میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے دیکھا کہ سامنے کی طرف آگ لگی ہے ، جس سے بچنے کے لیے لوگ نہر میں کود گئے ، جس میں کافی تعداد میں مگرمچھ ہوتے ہیں ، اور اس نہر سے بچوں سمیت درجنوں لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں ، تو ہم نے اپنی جان کو اللہ کے سپرد کرکے نہر میں چھلانگ لگا دی ، ہم نے سوچا ہم شہید بھی ہوگئے تو دو چار جانیں بچا لیں گے ،یہ ہمارے لیے کافی ہے ۔ لیکن اللہ کی مدد سے ہم درجنوں لوگوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر صحیح سلامت نہر سے نکال کر لے آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس پذیرائی اور ایوارڈز کی توقع نہیں تھی ہم نے صرف رب کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے یہ اقدام کیا ۔ ۔PFUJ ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے اپنے بیان میں ان بہادروں کے جذبہ انسانیت کو سراہا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پاکستان کے شاندار تشخص کو پیش کرنے پہ ان ہیروز کو شایان شان طریقے سے سراہا جائے ۔ تقریب گاہ بار بار پاکستان زندہ باد اور پاک ملائشیا دوستی زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ منتظمین کی جانب سے پانچوں ہیروز کے لیے متعدد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.