چین کا امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر نے کا اعلان

پیر 14 اپریل 2025 17:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) چین نے تبت کے معاملے پر امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ تاس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین ان امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا جنہوں نے تبت کے معاملے پر نامناسب موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا نے تبت کے معاملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی حکام پر بلا امتیاز ویزا پابندیاں عائد کی ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ تعلقات سے متعلق چین کے قوانین کی بنیاد پر اور غیر ملکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر، چینی فریق نے امریکی نمائندوں پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے تبت کے معاملے پر مکمل طور پر نامناسب موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تبت کے مسائل صرف چین کے اندرونی معاملات کا حصہ ہیں تاہم چین نام نہاد انسانی حقوق، مذہب اور ثقافت کو حل کرنے کے بہانے تبت کے معاملات میں مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کے نمائندوں کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :