Live Updates

پی ایس ایل ، شاہین آفریدی پہلے اوور اور پاور پلے کے بہترین بائولر بن گئے

25 سالہ پیسر اب تک اب پی ایس ایل کی تاریخ میں میں پہلے اوور اور پاور پلے میں سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 اپریل 2025 15:20

پی ایس ایل ، شاہین آفریدی پہلے اوور اور پاور پلے کے بہترین بائولر بن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اپریل 2025ء ) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 10 میں متعدد اعزازات اپنے نام کرلیے۔ 
اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جب کہ سیم بلنگز 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔
220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی۔ 
شاہین آفریدی نے میچ میں محض 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے دو ابتدائی وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن کو آئوٹ کرکے کوئٹہ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔

(جاری ہے)

 
شاہین آفریدی اب پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اب پی ایس ایل کی تاریخ میں میں پہلے اوور اور پاور پلے میں سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔
25 سالہ پیسر نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اب تک پہلے اوور میں 20 وکٹیں لی ہیں، محمد عامر 13 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے، حسن علی 12 وکٹیں لیکر تیسرے جب کہ عماد وسیم 10 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 
شاہین آفریدی پی ایس ایل میں پاور پلے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بھی ہیں ۔ وہ اب تک پاور پلے میں 780 گیندوں میں 35 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ حسن علی 492 گیندوں مپں 22 وکٹیں لیکر دوسرے، محمد عامر 612 اور سمت پٹیل 289 گیندوں پر 18،18 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے، محمد عرفان 450 بالز میں 17 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات