تحریک لبیک پاکستان ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے تحفظ دریائے سندھ ریلی نکالی گئی

پیر 14 اپریل 2025 17:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)تحریک لبیک پاکستان ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے تحفظ دریائے سندھ ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے نعریبازی کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر محمد امین نواز قادری، ڈاکٹر شہباز آرائیں، آصف بلوچ، ظفر سموں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت وفاقی حکومت سے مل کر دریائے سندھ پر چھ کینال بنائے جا رہے ہیں سندھ میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے اور پانی کی قلت کی وجہ سے زرعی فصلیں تباہ وبرباد ہو رہی ہیں اور مزید نہریں بننے سے سندھ کا سارہ پانی وفاق کے پاس چلا جائے گا اور سندھ کی عوام اور آباد گار طبقہ پانی کو ترسے گا انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر مزید چھ کینال بننے نہیں دیا جائے گا اور اس کی بھرپور مذمت کی جائے گی انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر شفاف طریقے سے اس مسئلے کو حل کرایا جائے