ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کا خیابانِ سر سید میں واقع پارک کا دورہ

پیر 14 اپریل 2025 18:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے خیابانِ سر سید میں واقع ڈاکٹر عبدالقدیر خان پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارک میں صفائی، باغبانی، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے عملے کو ہدایت دی کہ صفائی، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

احمد حسن رانجھا نے پارک میں لائٹس اور دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے عملے کو ہدایت دی کہ پارکس میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ راولپنڈی کو سرسبز و شاداب بنانا، عوام کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔