سینیٹ خارجہ امورکمیٹی: بائیولوجیکل اورزہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن پر عمل درآمد بل منظور

پیر 14 اپریل 2025 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء)سینیٹ خارجہ امور کمیٹی نے بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن پر عمل درآمد بل منظور کر لیا ،کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے حکومتی کوششوں میں مذید بہتری لانے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائو س میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان سمیت سیکرٹری خارجہ اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں وزارت خارجہ امور کی جانب سے کمیٹی کو پاک افغان تعلقات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی اس موقع پرنمائندہ خصوصی برائے افغان امور صادق خان نے کمیٹی کو افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا کمیٹی نے وزارت خارجہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور حکومتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذید بہتری کی سفارش کی جلاس میں "بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن پرعمل درآمد بل 2025 پر بحث کی گئی اس موقع پر رکن کمیٹی شیری رحمن نے کہاکہ اس بل کے تحت ایک سنٹرل اتھارٹی قائم کی جائے گی انہوں نے استسفار کیا کہ اگر اتھارٹی پر اعتراض آتا ہے تو حل کیا ہوگا انہوں نے کہاکہ سنیٹرل اتھارٹی میں صوبائی نمائندگی کا بھی ذکر نہیں ہے جس پر سیکرٹری خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ : شیری کسی صوبے کو اعتراض نہیں ہوگااس موقع پر کمیٹی نے وزارت خارجہ سے 30 دن میں قانون کے تحت ببننے والے رولز کی تفصیلات مانگ لیں اجلاس میں "بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن عمل درآمد بل 2025منظور کرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان