پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو

پاکستان ،افغانستان کا بات چیت کا عمل جاری رکھنے ،وفود تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

پیر 14 اپریل 2025 21:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور خطے میں استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے اعلی حکام بھی شریک تھے جنہوں نے مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے اور وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق انسانی اور باعزت حل تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :