گوجر خان،شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر

پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، واٹر ٹینک واش روم میں موجود پایا گیا،کیٹرنگ یونٹ بند ،جرمانہ عائد

پیر 14 اپریل 2025 22:35

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں،پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، واٹر ٹینک واش روم میں موجود پایا گیا۔

(جاری ہے)

کیٹرنگ یونٹ بند اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے،فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی ، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کے تحت چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔