Live Updates

صاحبزادہ فرحان کی ایک اور ٹونٹی ٹونٹی سنچری، کرس گیل اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

موجودہ کیلنڈر ایئر میں یہ صاحبزادہ فرحان کی 9ویں اننگ تھی جن میں سے 4 میں وہ سنچریاں سکور کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اپریل 2025 11:02

صاحبزادہ فرحان کی ایک اور ٹونٹی ٹونٹی سنچری، کرس گیل اور کوہلی کا ریکارڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری بناتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ 
29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے صرف 49 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری مکمل کی اور ان چند بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں 4 ٹی ٹونٹی سنچریاں بنائی ہیں۔

 
اس فہرست میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے عظیم ترین بلے باز کرس گیل، ویرات کوہلی، جوز بٹلر اور شبمن گل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 

موجودہ کیلنڈر ایئر میں یہ صاحبزادہ فرحان کی 9ویں اننگ تھی جن میں سے 4 میں وہ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ وہ اب کیلنڈر ایئر میں کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ 
اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق برطانوی کپتان جوس بٹلر کا ہے جنہوں نے 2022ء میں ایک کیلنڈر ایئر میں 16 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کی تھیں، شبمان گل 2023ء میں کیلنڈر ایئر میں 22 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے، ویرات کوہلی 2016ء میں 25 اننگز میں 4 سنچریاں بنا کر چوتھے جب کہ کرس گیل 2011ء میں 30 اننگز میں 4 سنچریاں بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات