Live Updates

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سے زیادہ مرتبہ صفر یا 1 رن پر آئوٹ ہونے والے بیٹر بن گئے

بابر اب تک پی ایس ایل میں 9 بار صفر کی خفت سے بھی دوچار ہوچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اپریل 2025 11:29

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سے زیادہ مرتبہ صفر یا 1 رن پر آئوٹ ہونے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سے زیادہ مرتبہ صفر اور 1 رنز پر آئوٹ ہونے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ 
30 سالہ بابر اعظم پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف صرف ایک رن سکور کرکے پوویلین لوٹے، یہ بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 13 واں موقع تھا جب وہ پی ایس ایل میں 0 یا 1 رن پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

 
پی ایس ایل میں اوپنر سے نمبر 7 تک کے بیٹرز میں کامران اکمل 11 مرتبہ صفر یا ایک رن پر آئوٹ ہوکر اس فہرست میں دوسرے، فخر زمان اور عماد وسیم 10،10 مرتبہ اپنی اننگز میں صفر یا 1 رن پر آئوٹ ہوکر اس فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے جو 12 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ان کے بعد وہاب ریاض 10 بار صفر پر آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم 9ویں بار صفر پر آئوٹ ہوکر تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بڑے کزن کامران اکمل 8 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر چوتھے نمبر پر ہیں۔                                                                                                     
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات