پونچھ،بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی دوسرے دن بھی جاری

ہفتہ کی شام کوبھارتی فورسزکے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے لسانہ پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی

منگل 15 اپریل 2025 11:30

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بھارتی فوجیوں نیغیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج دوسرے دن بھی جاری رکھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ شام کو علاقے میں کارروائی شروع کی تھی اور ضلع میں سرنکوٹ کے علاقے لسانہ میں کئی گولیاں بھی چلائی تھیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ پیر کی شب لسانہ میں بھارتی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی ۔

علاقے میں فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہفتہ کی شام کوبھارتی فورسزکے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے لسانہ پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر لیاتھا۔