Live Updates

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم نے دو آسان کیچ ڈراپ کردیے

بابرنے ایک کیچ باؤنڈری پر چھوڑا اور دوسرا کیچ ہاتھوں سے گرا دیا‘بابر پراعتماد نہیں ،باسط علی

منگل 15 اپریل 2025 11:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی میں کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو آسان کیچز ڈراپ کردیے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا۔صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

کولن منرو نے 40 اور سلمان علی آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان 16 اور جیسن ہولڈر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تاہم بابر اعظم کے فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے دو آسان کیچز ڈراپ کیے، بابرنے ایک کیچ باؤنڈری پر چھوڑا اور دوسرا کیچ ہاتھوں سے گرا دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 میچ میں بھی سلپ پر آؤٹ ہوئے جس کا مطلب وہ پراعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر کے فیصلوں سے ٹیم خراب ہورہی ہے۔کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے کم بیک کرلینا ہے، صاحبزادہ فرحان کی اننگز قابل تعریف ہے، ابھی دو میچز ہوئے ہیں کپتان تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات