Live Updates

لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

گیندوں پر 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم

منگل 15 اپریل 2025 11:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پی ایس ایل سیزن 10 میں لاہور قلندرز کے انگلش بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف برق رفتار نصف سنچری اسکور کی۔سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمر اکمل کا 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے دونوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔واضح رہے کہ لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 17ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات