ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس سے فائرنگ تبادلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک،2 ساتھی فرار

منگل 15 اپریل 2025 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سے فائرنگ تبادلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سے فائرنگ تبادلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ مارا گیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈکیت گروہ نے پولیس پر فائر کھول دیا، جوابی فائرنگ سے معاملہ انہی پر الٹ گیا اور ان کا سربراہ مارا گیا،ہلاک ڈکیت کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد پستول برآمد ہوا۔ ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈکیت ضلع ڈیرہ و ضلع ٹانک پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا ۔