مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرپاس نہیں ہوگا‘ شیخ وقاص اکرم

منگل 15 اپریل 2025 13:02

مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرپاس نہیں ہوگا‘ شیخ وقاص ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئرآدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ مائنزمنرلزبل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک اسٹیبلشمنت سے پس پردہ کوئی بات ہوئی نہ ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں آج جواب دینا ہے۔