دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ْ

منگل 1 جولائی 2025 16:10

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 94ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 51ہزار 300کیوسک اور اخراج 51ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 92ہزار 500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92ہزار 500کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد24ہزار 100کیوسک اور اخراج 10ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر70ہزار 700کیوسک اور اخراج 38ہزار300کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 20ہزار 300کیوسک اور اخراج 2لاکھ 12ہزار 600کیوسک، چشمہ میں آمد 2لاکھ 40ہزار 100کیوسک اوراخراج 2لاکھ 33ہزار 700 کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 99ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 73ہزار 200کیوسک، گدو میں آمدایک لاکھ 41ہزار 200کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ 3ہزار600کیوسک، سکھر میں آمد 98ہزار 300کیوسک اور اخراج 52ہزار 700کیوسک، کوٹری میں آمد 30ہزار 100کیوسک اور اخراج 800 کیوسک، تریموں میں آمد 26ہزار 600کیوسک اور اخراج 13ہزار 400کیوسک، پنجند میں آمد 11ہزار 300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودگی 1504.65فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.338ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1176.55فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.919ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 120فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔