حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

منگل 15 اپریل 2025 13:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لالے والی تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے اساتذہ و طلبا کی حاضری چیک کی،تعلیمی کارکردگی،سکول میں صفائی ،انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے،تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای او نے طالبات کا ہوم ورک چیک کیا،ٹیچرز ڈائری اور ہوم ورک رجسٹر چیک کئے،سی ای او نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کو محکمہ تعلیم کی طرف سے دئیے گئے تمام ٹاسک جلد مکمل کرنے،ہوم ورک روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے،اساتذہ اور طلبا کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل ترجیحی بنیاد و ں پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بلند ہوچکا ہے،مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ضلع سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کو مثالی ادارے بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :