سیالکوٹ ،غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف ضلعی سول ڈیفنس آفیسر کا کریک ڈاؤن، کئی سیل

منگل 15 اپریل 2025 13:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ضلعی سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ شاکر عبداللہ نے غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8مختلف مقامات سے ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس کو سیل کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بغیر اجازت اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے ایسے تمام یونٹس کو سیل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی غیرقانونی ریفلنگ حادثات کا سبب ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے ضلعی انتظامیہ تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :