کوٹ ادو‘ تاوان کے لیے اغواء کیا گیا نوجوان بازیاب

چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرایاگیا‘2ملزم گرفتار

منگل 15 اپریل 2025 13:07

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریا چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :