فالج کے مریضوں کےلئے 13 سٹروک سنٹرز میں ادویات کا سٹاک پہنچا دیا گیا،ترجمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

منگل 15 اپریل 2025 13:56

فالج کے مریضوں کےلئے 13  سٹروک سنٹرز میں ادویات کا سٹاک پہنچا دیا گیا،ترجمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فالج کے شکار مریضوں کےلئے 13 مختلف سٹروک سنٹرز میں ادویات کا سٹاک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق میو ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال، نشتر ہسپتال ملتان، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں فالج کے شکار مریضوں کےلئے ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

فالج کی علامات ظاہر ہونے سے چار گھنٹوں کے دورانیے میں ان ہسپتالوں میں لائے جانے کی صورت میں مریضوں کو بچایا جا سکتا ہے۔